اپنی زمینوں کا معاوضہ حاصل کرنے والے پنڈدادنخان کے شہریوں کو فٹبال بنا دیا گیا

0 30

پنڈدادنخان: اپنی زمینوں کا معاوضہ حاصل کرنے والے پنڈدادنخان کے شہریوں کو فٹبال بنا دیا گیا، معاوضہ کے حصول کے لیے پریشان افراد میڈیا کو احوال بتاتے ہوئے چلا اٹھے، انتظامیہ اور حکومت کو بددعائیں۔

جہلم اکاؤنٹ آفس اور پنڈدادنخان میں محکمہ انہار سے متعلقہ کام کرنے والے دفتروں کی چیرہ دستیوں نے زمین داروں کی چیخیں نکلوا دیں، کبھی تصویر کا ایشو تو کبھی اسسٹنٹ کمشنر کے دستخط اور ووچر کو مہینوں دبا کر رکھنے کے بعد مال پانی کے حصول کے لیے مختلف اعتراضات ایک ہی درخواست کے کئی بار ایشو بنا کر جہلم سے پنڈدادنخان واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

متاثرین کی جانب سے پنڈدادنخان میڈیا کو چار سے پانچ بار اکاؤنٹس آفس سے واپس آئے ووچر بھی دکھائے گئے جن کی شکایات اسسٹنٹ کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کو بھی کی گیں لیکن اس کا کوئی مداوا نہ ہو سکا، تیس چالیس ہزار روپے معاوضہ لینے والا شخص پچاس ہزار روپے خرچہ کر دیتا ہے اور دفتروں کے چکروں کا حساب ہی کوئی نہیں۔

ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو روزانہ شکایات کے باوجود عوامی ذلالت میں کمی نہ آنے پر عوام نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور محتسب پنجاب سے داد رسی کا مطالبہ کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.