پنڈدادنخان پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا، 3 موٹرسائیکلیں برآمد

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، موٹر سائیکل چور گینگ کا اہم کارندہ گرفتار، 3 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ظہیر الدین بابر کی قیادت میں سماج دشمن عناصر کے خلاف تھانہ پنڈدادنخان سٹی چوکی پولیس کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ کا اہم کارندہ گرفتار کرکے 3 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔
ایس ایچ او تھانہ پنڈدادن خان ظہیر الدین بابر کا کہناتھا کہ لوگوں کی جان مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جس کو ہر حال میں پورا کریں گے۔
سماجی حلقوں نے سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کارروائیوں کو سراہتے ہوئے تھانہ پنڈدادنخان سٹی چوکی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔