پنڈدادنخان میں آٹے کا بحران پیدا ہو گیا، غریب افراد کیلئے سبسڈائز آٹے کا حصول نا ممکن ہو گیا

0 292

پنڈدادنخان: تحصیل کے لیے سرکاری گندم کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے، پنڈدادنخان کی عوام کا وزیراعلی پنجاب، وزیر خوراک، ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان میں آٹے کا بحران پیدا ہو گیا، بارانی علاقہ ہونے کے باعث آبادی کی اکثریت کا دار و مدار بازار سے گندم اور آٹے کی خریداری پر ہے، کم مقدار کے باعث عوام کے لیے سستے آٹے کا حصول ناممکن ہوگیا۔

تحصیل پنڈدادنخان کو صرف 50 من آٹا فروخت کے لئے دیاجاتا ہے جس کے حصول کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ صبح ہی سے لائنیں بنا کر کھڑے ہوتے ہیں۔

پنڈدادنخان میں غریب افراد کے لئے سبسڈائز آٹے کا حصول ناممکن ہو گیا ہے، شہر اور مضافاتی علاقوں کے لیے صرف 50 من آٹا فروخت کے لئے رکھا جاتا ہے جس کو حاصل کرنے کے لیے صبح ہی سے سینکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین اور معذور افراد کی لائنیں لگی ہوتی ہیں۔

لائنوں میں سے چند خوش قسمت افراد ہی آٹا حاصل کر پاتے ہیں جبکہ باقی مایوس اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔ عوام کا وزیراعلی پنجاب، وزیر خوراک اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ ہے کہ سبسڈائز آٹے کی مقدار کو بڑھایا جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.