پنجاب میں اپوزیشن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ چوہدری نذر حسین گوندل

0 25

پنڈدادنخان: ملک میں تعمیر و ترقی کی بنیاد پاکستان تحریک انصاف نے رکھی پنجاب حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے بے مثال منصوبے شروع کر رکھے ہیں، پنجاب میں اپوزیشن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نذر حسین گوندل نے اپنی رہائش گاہ پر آئے ہوئے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پنجاب حکومت دن رات مصروف عمل ہے اور اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

چوہدری نذر حسین گوندل نے کہا کہ سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ملکی ترقی کی جو بنیاد رکھی تھی ملکی ترقی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، عمران خان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے، پاکستان تحریک انصاف محب وطن سیاسی جماعت ہے اپوزیشن کو ملک لوٹنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اور عمران خان ہی دوبارہ بھاری اکثریت سے وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونگے اور ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

اس موقع پر معروف سماجی و سیاسی شخصیت مرزا محکم دین، ملک غلام مصطفی مٹھو، خواجہ صابر، خواجہ عبدالسمیع، خواجہ عمران، خواجہ سفیر حسین، حافظ عبدالوحید، چوہدری زیبر گادی، حاجی عبدالرؤف بلوچ، ملک اسحاق، چوہدری محمد رفیق سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.