چوہدری عابد اشرف جوتانہ کا کھیوڑہ بائی پاس کا مطالبہ، وزیراعلیٰ نے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی

0 21

کھیوڑہ شہر میں بائی پاس کے مسئلہ پر چوہدری عابد اشرف جوتانہ کی طرف سے کھیوڑہ بائی پاس کا مطالبہ کر نے پر وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو فوری فزیبلٹی رپورٹ وغیرہ بنا کارروائی مکمل کر کے واپس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے، شہریوں نے چوہدری عابد اشرف جوتانہ کی بائی پاس کے مسئلہ پر کاوشوں کو بھرپور سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر میں چند ہفتے پہلے پہاڑی ایریا میں بہت بڑا سانحہ ہوا جس میں دلہا دلہن سمیت سات افراد جاں بحق ہوئے، اس موقع پر چوہدری عابد اشرف جوتانہ امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی نے اظہار تعزیت کی۔ اس موقع پر شہر یوں نے کھیوڑہ شہر کے ساتھ بائی پاس بنانے کا مطالبہ کیا۔

چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے یقین دلایا کہ شہر کے ساتھ بائی پاس بننا بہت ضروری ہے تاکہ ہیوی ٹریفک بائی پاس پر منتقل کرنے سے حادثات میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ شہری بھی سکون کی زندگی گزاریں گے جس چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے وزیر اعلی ہاؤس ملاقات کی اور مطالبہ کیا کھیوڑہ شہر کے ساتھ بائی پاس بنوانے کے مطالبہ کے ساتھ ساتھ تحصیل بھر میں مختلف علاقوں کی تیرہ سڑکیں بھی منظور کروائیں۔

وزیراعلی پنجاب نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کھیوڑہ بائی پاس کے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دیئے کہ فوری بائی پاس کی فزیبلٹی رپورٹ وغیرہ بنا کر واپس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے تحصیل پنڈدادنخان کے مختلف علاقوں کی تیرہ سڑکوں کی منظوری بھی دی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.