چک نظام موڑ کے قریب 2 موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر، ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

پنڈدادنخان کے علاقہ چک نظام موڑ کے قریب 2 موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر، ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی، ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ چک نظام میں چک نظام موڑ کے قریب دو موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں حسن علی ولد محمد خان عمر 65 سال سکنہ ہیڈ فقیراں جاں بحق ہو گیا۔
حادثے میں محمد انس ولد محمد فاروق، محمد شہادت ولد محمد فاروق، قدیر ولد غلام دستگیر اور محمد ناصر ولد محمد انس زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے بر وقت ریسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔