مسلم لیگ (ن) جہلم میں نہ تو دھڑے بندی ہے اور نہ ہی اندرونی یا بیرونی مخالفت، چوہدری مظفر اقبال

پنڈدادنخان: مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم میں نہ تو دھڑے بندی ہے اور نہ ہی اندرونی یا بیرونی مخالفت، نوابزادہ اقبال مہدی (مرحوم) کا پورے حلقہ میں دھڑا موجود ہے مسلم لیگ میں تھے اور ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنما سابق چیئرمین یونین کونسل دھریالہ جالپ تحصیل پنڈدادنخان چوہدری مظفر اقبال نے صفر علی خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے لئے امیدوار ہیں ووٹرز،سپوٹرز کی مشاورت سے بھر پور حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم (ن) کی اعلیٰ قیادت سے ٹکٹ کا مطالبہ کریں گے اگر منظور ہوا تو میاں برادران کو اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہوگا بصورت دیگر پارٹی کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے اور مسلم لیگی ٹکٹ ہولڈر امیدوار کی کامیابی کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائیں گے۔
چوہدری مظفر اقبال نے مزید کہا کہ اربوں کے فنڈذ ہونے کے باوجود گھڑیاں بیچنے والوں کی سوچ پر پاکستانی عوام حیران ہے۔ مدینہ کی ریاست کے دعویداروں نے ملک کو جس مقام پر پہنچایا خدا کے خاص کرم سے میاں برادران ہی پاکستان کو ان مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔