پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پنڈدادنخان فٹبال کلب نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

0 26

پنڈدادنخان: کھیوڑہ آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پنڈدادنخان فٹبال کلب نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

آبادی کے لحاظ سے ضلع کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک ظہیر الحسن جوتانیہ کی جانب سے کھیوڑہ فٹبال سٹیڈیم میں ملک اعظم مرحوم کے نام سے منسوب آل پنجاب فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں پنجاب بھر سے 12ٹیموں نے شرکت کی۔

سیمی فائنل کے سنسنی خیز میچ میں کھیوڑہ سٹارز کلب نے الخرم فٹبال کلب کلرکہار کو ہارا کر فائنل میں جگہ بنائی، فائنل میچ میں ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر ضلع جہلم کے سینئر صحافی یونس شہباز اور سینئر نائب صدر بار ایسویسی ایشن پنڈدادنخان شکیل شیراز ایڈووکیٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

فائنل میچ کاکانٹے دار مقابلہ گرین ریلوے فٹبال کلب پنڈدادنخان اور کھیوڑہ سٹارز کلب کے مابین ہوا جوکہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنڈدادنخان کی ٹیم نے جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی اسلام آبا د کے معروف بزنس مین چوہدری مبشر نے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیم میں ٹرافیاں اور نقد انعام تقسیم کرتے ہوئے ملک ظہیر الحسن،ملک زیبی اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ملک ظہیر الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں کھیل کے فروغ کے لیے اس طرح کے ٹورنامنٹ منعقد کرواتے رہیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.