کھیوڑہ کے اوورسیز پاکستانیوں نے کھیوڑہ شہر کے ساتھ بائی پاس بنانے کا مطالبہ کر دیا

کھیوڑہ کے بیرون ممالک مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے کھیوڑہ شہر کے ساتھ بائی پاس بنانے کا مطالبہ کردیا۔
سعودی عرب میں مقیم کھیوڑہ کے سماجی ورکر لیاقت حسین سونا کھوکھرکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیوڑہ شہر کے ساتھ بائی پاس نہ بنا تو ہمیشہ کی طرح ہم لاشیں اٹھاتے رہیں گے، شہر کی تاریخ میں اتنا بڑ اسانحہ ہمارے شہر میں ہوا ہے، بائی پاس پورے شہر کا اجتماعی مسئلہ کسی فردواحد کا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورے شہر کو اجتماعی کاموں اور شہر کی بہتری کے لیے متحد ہو کر تمام سیاسی اختلافات بھلا کر ایک پیج پر متحد ہونا ہوگا، حکمرانوں میں کسی کو بھی کوئی احساس نہیں ہوا، چاہیے تو یہ تھا کہ وزیر اعلی پنجاب فوری نوٹس لیتے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے اور ترجیح بنیادوں پر کھیوڑہ شہر کے ساتھ بائی پاس بنانے کے احکامات جاری کریں مگر افسوس وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور وزیراعظم شہباز شریف نے نوٹس تک نہ لیا۔
لیاقت حسین سونا کھوکھر نے کہا کہ کھیوڑہ شہر ضلع جہلم میں آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا شہر ہے اور پنجاب کے قومی خزانے میں سب سے زیادہ ٹیکس ریونیو کی مد میں سب سے زیادہ ٹیکس ہمارے شہر سے جاتا ہے مگر افسوس کہ منتخب نمائندوں نے ہمارے شہر کی تعمیروترقی کے لیے ہمیشہ عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا
انہوں نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہر میں ہیوی اور اوور لوڈ گاڑیوں کی وجہ سے کئی حادثا ت ہوئے اور کئی قیمتی جانوں کا ضیاح ہوا مگر افسوس کہ ہمارے شہر میں جب بھی کوئی حادثہ رونما ہوا،انتظامیہ نے ہمیشہ کی طرح بائی پاس بنانے کے لیے وقتی طور پر تسلیاں دی جب کچھ وقت گزرا پھر انتظامیہ حادثات اور کیے ہوئے وعدے بھول گئی مگر اب انشاء اللہ اب کھیوڑہ شہر کے نوجوان بائی پاس کے مسئلے پر مکمل طور پر متحد ہے، انشاء اللہ بائی پاس بنوانے کے لیے ہم ہر پلیٹ فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔