وزیراعلیٰ پنجاب کھیوڑہ بائی پاس بنانے کی ترجیحی بنیادوں پر منظوری دیں۔ چوہدری عابد اشرف جوتانہ

0 28

پنڈدادنخان: چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا ہے کہ کھیوڑہ شہر کے ساتھ بائی پاس بننابہت ضروری ہے، ہم وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ کھیوڑہ شہر میں بائی پاس بنانے کی منظوری ترجیح بنیادوں پر دیں اور پنجاب حکومت کی طرف سے کھیوڑہ سانحہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ مالی امداد کا اعلان کریں۔

چوہدری عابد اشرف جوتانہ امیدوار ایم این اے حلقہ این اے 61 نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیوڑہ کے شہریوں کو تمام سیاسی اختلافات بھلا کر اپنے حقوق کے لیے ایک پیج پر متحد ہونے کی ضرورت ہے، بائی پاس پر کسی ادارے یا کسی شہری کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ میں چند دن پہلے ہونے والا سانحہ پر دکھ اور غم ہے کھیوڑہ شہر میرا اپنا گھر ہے شہریوں کا دکھ سکھ میرا دکھ سکھ ہے سانحہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے انشاء اللہ جتنا ہو سکا اپنا تعاون کروں گا۔ کھیوڑہ شہر مزدوروں کا شہر ہے، کھیوڑہ پہاڑی ایریا میں ہونے والا سانحہ بہت بڑا سانحہ ہے۔

چوہدری عابد اشرف جوتانہ کہا کہ میں وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے بھرپور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے کھیوڑہ شہر کے ساتھ بائی پاس بنانے کے لیے ترجیح بنیادوں پر منظوری دیں اور سرکاری خزانے سے سانحہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ مالی امداد دینے کا فوری اعلان کریں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.