بدعائیں کیوں دی؟ پنڈدادنخان کا شہری فقیرنیوں کے خلاف تھانے پہنچ گیا

0 180

پنڈدادنخان: بدعائیں کیوں دی؟ پنڈدادنخان کا شہری فقیرنیوں کے خلاف تھانے پہنچ گیا، بھیک مانگنے والی فقیرنیوں نے بددعائیں دی ہیں قانونی کارروائی کی جائے، تھانہ للِہ ٹاؤن میں درخواست دائر۔

تفصیلات کے مطابق حسنات نامی شخص نے پنڈدادنخان کےتھانہ للِہ ٹاؤن میں تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ پیر کھارا ہوٹل پر کام کرتا ہے، آج دو مانگنے والی عورتیں آئیں جن کو میری بیوی نے آٹا دیا تو انہوں نے کہا کہ آٹا تھوڑا ہے جس پر ہماری بحث ہو گئی اور فقیرنیوں نے بد دعائیں دینا شروع کر دی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

تھانہ للِہ ٹاؤن پولیس نے اس سلسلہ میں مصروف تفتیش ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو اغوا کرنے والی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.