گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پنڈدادنخان کے قریب 2 موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، 2 افراد شدید زخمی

پنڈدادنخان: گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج پنڈدادنخان کے قریب 2 موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے، حادثہ میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں ارشد ولد صنور عمر قریباً 30 سال، سکنہ کھیوڑہ اور بلال ولد اشرف عمر قریباً 24 سال سکنہ ملکوال زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کردیا۔