پنڈدادنخان میں سیلابی ریلے سے متاثرہ افراد کی بحالی کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ فیصل چوہدری

0 68

پنڈدادنخان: کندوال میں بارشوں سیلابی ریلے سے ہونے والے نقصانات کے سلسلہ میں مثاترین میں امدادی رقوم کے چیکوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں سینئر رہنما تحریک انصاف چوہدری فصیل فرید، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملک عزیزکندوال نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف چوہدری فیصل فرید نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، سیلاب متاثرین کی بحالی کا وعدہ پورا کر دیا ہے، کندوال میں برساتی طغیانی سے متعدد مکانات گر گئے تھے، اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کی طرف سے مثاترین کی بحالی کیلئے 44 سے زاہد خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کیے گئے۔

اہلیان علاقہ نے پنجاب حکومت سمیت سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین، چوہدری فیصل فرید ایڈووکیٹ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملک عزیزکندوال، اے سی پنڈدادنخان ملک نور زمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.