کھیوڑہ میں دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، 2 نوجوان شدید زخمی

0 15

کھیوڑہ میں دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، 2 نوجوان شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمی نوجوانوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کے محلہ اسلام گنج میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس سے دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے، دونوں زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے سول ہسپتال کھیوڑہ منتقل کیا جہاں پر ان کو طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو پنڈدادنخان بھیج دیا گیا۔

زخمی ہونے والوں میں محمد تصور سکنہ محلہ پراچہ کالونی اور عمران حسین سکنہ واڑہ بلند خان شامل ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق محمد تصور کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.