پنڈدادنخان میں سکولوں کے پاس کھڑے پانی اور شہر میں گندگی کے ڈھیر، ڈینگی پھیلنے کا شدید خطرہ

پنڈدادنخان میں بھی ڈینگی پھیلنے کا شدید خطرہ، سکولوں کے پاس کھڑے پانی اور شہر میں گندگی کے ڈھیر، متعلقہ محکموں نے آنکھیں پھیر لیں۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت صوبہ پنجاب ڈینگی جیسی خطرناک وبا کی لپیٹ میں ہے اور پنجاب حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لیے دن رات کوشاں ہے لیکن پنڈدادنخان جیسے علاقہ غیر میں ہے جہاں حکومتی احکامات کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔
سکولوں کے پاس کھڑا پانی اور شہر میں گندگی کے ڈھیر ڈینگی پھیلنے کے خطرے کی نشاندہی کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ نے خاموش تماشائی بن کر عوام کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا۔ جہلم روڈ پر واقع پرائیویٹ سکولوں کے پاس کھڑا پانی بچوں میں ڈینگی پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے۔
سماجی و سیاسی حلقوں نے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھڑے پانی اور گندگی کو فوری ختم کیا جائے تاکہ اس موزی وبا سے بچایا جائے۔