پنڈدادنخان میں نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کو پھانسی اور جرمانہ کی سزا

0 80

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف کے مشہور قتل کیس کا فیصلہ، ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے قتل کے ملزم کو سزاے موت سنا دی، پانچ لاکھ روپے جرمانہ کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے تھانہ جلالپور شریف کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا، فیصلہ کے مطابق ملزم معظم علی سکنہ چک مجاہد کو سزائے موت اور مقتول کے وارثان کو پانچ لاکھ روپے جرمانے ادا کرنے کا حکم سنایا۔

ملزم معظم علی نے 2 سال قبل فائرنگ کرکے زویب نامی نوجوان کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ جلالپور میں مقدمہ نمبر 383 / 20 بجرم 302 درج ہوا، مدعی مقدمہ کی طرف سے سینئر قانون دان سابقہ صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری شفقات حسین نے مقدمہ کی پیروی کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.