کھیوڑہ حادثہ، دولہا اور دلہن سمیت جاں بحق ہونیوالے 7 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

0 48

پنڈدادنخان: کھیوڑہ افسوس ناک حادثہ میں خالہ زاد دولہا دلہن اور دلہے کی والدہ سمیت جاں بحق ہونے والے 7 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ فٹبال اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی، کھیوڑہ کی تاریخ میں سب سے بڑے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام کھیوڑہ سردھی محلہ میں شادی والا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا، کھیوڑہ چوآسیدنشاہ پہاڑی ایریا میں لوڈ ڈمپر جوکہ لِلہ پنددادنخان روڈ کی تعمیر کے لیے بجری لے کر آرہا تھا بریک فیل ہونے کے باعث لوڈ ڈمپر کار پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں کار میں سوار جواں سالہ دولہا احتشام، دولہا کی والدہ اور خالہ زاد (دلہن) سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی نماز جنازہ کھیوڑہ فٹبال اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کرتے ہوئے غمگین خاندان سے تعزیت کا اظہاز کیا، افسوسناک سانحہ کے بعد پورے شہر کی فضا سوگوار ہوگئی اور ہر ہر آنکھ اشک بار ہوگئی جبکہ کھیوڑہ پولیس نے TLA-755 ڈمپر نمبری کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ڈرائیور کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔

اہل علاقہ نے پولیس سمیت انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جپسم سے بھری اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالیاں جوکہ باڈی سے بھی کئی کئی فٹ زیادہ اوور لوڈ ہوتی ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور شہر میں داخلے کا وقت مخصوص کیا جائے تاکہ اس طرح کے حادثات میں نمایاں کمی آسکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.