پرانی دشمنی کا شاخسانہ، ایک ہی دن میں دو بھائی پنڈدادنخان اور خوشاب میں قتل

0 16

پنڈدادنخان: پرانی دشمنی کا شاخسانہ، للِہ ٹاؤن اور خوشاب میں ایک ہی روز میں دو بھائیوں کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ للِہ ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے شہزاد مستری نامی نوجوان کو قتل کر دیا، شہزاد مستری کا تعلق جوہر آباد خوشاب سے ہے جو للِہ ٹاؤن میں حسن آٹوز پر بطور مکینک کام کرتا تھا۔ فائرنگ کا افسوسناک واقعہ تھانہ للِہ سے چند گز دور پیش آیا۔

دوسری طرف خوشاب میں شہزاد مستری کے بھائی شیر حسین کو گولیوں کی بوچھاڑ سے سے قتل کر دیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی حالت میں خوشاب ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فائرنگ کا واقعہ خوشاب رحمٰن کالونی میں پیش آیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے دو تھانوں کی مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرشواہد اکٹھے کر لئے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

دونوں بھائیوں کا تعلق جوہر آباد خوشاب رحمان کالونی سے تھا ، ابتدائی تحقیق میں واقع کی وجہ عناد سابقہ دشمنی سامنے آئی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.