فرخ الطاف نے ابھی تک مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، چوہدری راشد گجر

0 13

پنڈدادنخان: چوہدری راشد منہاس گجر نے کہا کہ تحریک انصاف ضلع جہلم میں ناکام ہے فواد چوہدری کا عوامی رابطوں میں فقدان اور جہلم کا ناکام ترین جلسہ اس کی عکاسی کرتا ہے، چوہدری فرخ الطاف نے ابھی تک مسلم لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

مسلم لیگ (ن) پی پی 26 کے صدر لیگی راہنماچوہدری راشد منہاس گجر نے سینئر صحافی صفر علی خان سے گجر ہاؤس جہلم میں خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری فرخ الطاف نے ابھی تک مسلم لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، جہلم میں مسلم لیگ کی دھڑوں میں تقسیم کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکش لڑنا عوام کے ساتھ مذاق اور عوامی پیسے کا ضیاع ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ ان کے پاس ڈھنگ کا امیدوار نہیں عمران خان نے کھلے عام فواد چوہدری اور جہلم کی تنظیم پر غور کرنے کو کہا ہے جس سے ظاہر ہوتا کہ وہ جہلم کی تحریک انصاف سے مایوس ہیں۔

راشد گجر نے کہا کہ تبدیلی دیکھنے والوں کے خواب چکنا چور ہوگئے اب عوام کو میاں برادران ہی اس بحران سے نکالیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی صورت میں مسلم لیگ اور میاں برادران کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.