دینہ کے قریب جیپ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری، خواتین سمیت 4 افراد زخمی

دینہ کے قریب ڈومیلی روڈ پر جیپ موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری، خواتین سمیت 4 افراد زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ کی حدود ڈومیلی روڈ کلرہ گاؤں کے قریب تیز رفتاری اور بارش سے پھسلن کے باعث ایک جیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی۔ جس کے نتیجہ میں جیپ میں سوار چار مرد اور خواتین شدید زخمی ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور چاروں شدید زخمی ہونے والے مرد اور خواتین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا۔