جہلم، دینہ اور پنڈدادنخان میں چوری کی 3 وارداتیں، چور موٹر سائیکلیں اور قیمتی سامان لے اڑے

0 22

دینہ: جہلم، دینہ اور پنڈدادنخان میں چوری کی 3 وارداتیں، چور موٹرسائیکلیں اور قیمتی سامان لے اڑے، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کی مطابق عمر فاروق سکنہ محلہ اسلامیہ ہائی سکول جہلم نے درخواست دی ہے کہ میں نے اپنا موٹرسائیکل ہنڈا شاندار چوک میں کھڑا کیا جو نامعلوم چور چوری کرکے لے گیاہے، تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

اسی طر حمحمد بلال سکنہ محلہ کوٹ کلاں پنڈدادنخان نے پولیس کو بتایا کہ میر ا موٹرسائیکل یونائیٹڈ میرے گھر کے سامنے سے کوئی نامعلوم چور چوری کر کے لے گیا ہے، تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

شفیق عالم سکنہ چک لطیف اللہ تحصیل دینہ ضلع جہلم نے تھانہ منگلا کینٹ پو لیس کو بتایا کہ نامعلوم چوروں نے میری دوکان کے کنڈے توڑ کر 8 عدد سلنڈر لوڈ شدہ، 3 عدد سلنڈر خالی چوری کرکے لے گئے ہیں، تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.