پنڈدادنخان میں دم کروانے کے بہانے شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

0 25

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں دم کروانے کے بہانے شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے سہولت کار سمیت تین ملزمان گرفتار کر لیا۔

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ چک مجاہد شمالی میں شادی شدہ خاتون سے دو افراد کی مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، دم کروانے کے بہانے خاتون کو دو ملزمان محمد شریف اور محمد مسعود نے ایک گھر میں لے جا کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا اور تھپڑ مارے جبکہ تیسرا ملزم محمد اسلم گھر کے باہر پہرہ دیتا رہا ہے۔

متاثرہ خاتون کے میڈیکل کے لیے نمونے لاہور لیبارٹری بھجوا دیئے۔ تھانہ جلالپور شریف پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.