دینہ کے قریب پو لیس کا یونیفارم پہنے 2 نوسربازوں نے شہری کو لوٹ لیا

دینہ کے قریب پو لیس کا یونیفارم پہنے 2 نوسربازوں نے شہری کو لوٹ لیا ،گاڑی کی تلاشی لینے کے بہانے لاکھوں روپے ہتھیا لیے۔
تفصیلات کے مطابق محمد شہزاد سکنہ جناح گیٹ محلہ دوبرجی پسرور ضلع سیالکوٹ نے پو لیس کو بتایا کہ میں محمد شفیق کے ساتھ گاڑی پر سبزی لینے راولپنڈی جا رہا تھا جب رتیال موڑ جی ٹی روڈ دینہ پہنچے تو پیچھے سے 2 نامعلوم اشخاص کا ر پر آئے جن کے پاس میٹرولہ بھی تھا اور خود کو پولیس والے ظاہر کرکے ہمیں روک لیااور ہماری تلاشی لینے کے بہانے میری گاڑی سے رقم 265000/- روپے چوری کرکے بھاگ گئے۔ تھانہ دینہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے اس موقع پر کہا کہ ایسے گروہ کی گرفتاری جلد از جلد عمل میں لائی جا ئے تاکہ عوام کوجانی یا مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔ عوام پولیس یونیفارم پہنے ہوئے ان نوسربازوں کوپہچان نہیں سکتے اس لئے ان کے ہاتھوں بیوقوف بن رہے ہیں۔