قلعہ روہتاس ہوائی فائرنگ کیس، حمزہ جاوید سمیت 17 افراد کیس سے بری

دینہ: سیاحتی مقام قلعہ روہتاس کے قریب نجی فارم میں ہوائی فائرنگ کیس میں تھانہ دینہ میں درج مقدمہ میں گرفتار 20 افراد میں سے 17 افراد کو معززعدالت نے کیس سے فارغ کر دیا، 3 افراد کوجوڈیشل کر دیا۔
چند روز قبل تھانہ دینہ پولیس کو بذریعہ سورس ویڈیو موصول ہوئی کہ سیاحتی مقام قلعہ روہتا س کے قریب چند لڑکے ہوائی فائرنگ کررہے تھے، تھانہ دینہ نے 20افراد کو گرفتار کیا،گرفتار افراد کو پولیس نے سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا۔
معزز عدالت نے سینئر وائس پریذیڈنٹ یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف جہلم حمزہ جاوید سمیت 17 افراد کو کیس سے فارغ کر دیا۔