نامعلوم نمبر سے کال آنے پر گالیاں نکالنے والا پی ٹی آئی جہلم کارکن پکڑ ا گیا

0 22

دینہ: نامعلوم نمبر سے کال آنے پر گالیاں نکالنے کی وائرل ہونے والی ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے اور اس کے پیچھے کے کردار کا نقاب بھی ہٹ گیاہے جو کہ پی ٹی آئی کا کارکن ہے اور اس کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان اپنے اس سارے کھیل پر شرمندہ دکھا ئی دے رہاہے اور اعتراف کرتے ہوئے معافی کا طلبگار بھی ہے۔

اس شخص نے ویڈیو میں اپنا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ میرا نام شفیق ہے اور میں جہلم کا رہنے والا ہوں، میں نے اپنے لیڈر عمران خان اور فواد چوہدری کے کہنے پر اپنے ایک دوست کا نمبر پرائیویٹ نمبر کے نام سے محفوظ کیا اور پھر اسے کہا کہ مجھے کال کرے، اس نے مجھے فون کیا تو میں نے اسے گالیاں دیں اور اس نے مجھے گالیاں دیں۔

اس شخص نے کہا کہ میں نے یہی باور کروایا کہ ہمیں خفیہ ایجنسی یا پھر کسی ادارے کی جانب سے کال آ رہی ہے، ہم نے اس کال کو وائرل کروایا، تاکہ ہمارے اداروں کی بدنامی ہو، میں معذرت خواہ ہوں اور معافی کا طلبگار ہوں، نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ کسی بھی سیاسی لیڈر کی باتوں میں آ کر ملک یا اس کے اداروں کو نقصان نہ پہنچائیں چاہے وہ عمران خان ہوں یا پھر فواد چوہدری۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.