پنڈدادنخان پولیس نے بجلی کے ٹرانسفارمر، موٹرسائیکل اور مویشی چور گینگ کو پکڑ لیا

پنڈدادنخان: تھانہ پنڈدادنخان کی کامیاب کارروائی، بجلی کے ٹرانسفارمر، موٹرسائیکل اور مویشی چور گینگ پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان کے ایس ایچ او ظہیر الدین بابر اور ان کی ٹیم نے چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑا چور گینگ گرفتار کیا جن میں محمد اشفاق ولد محمد مشتاق سکنہ ڈنڈوٹ محلہ چوران تحصیل پنڈدادنخان ذوالقرنین حیدر سکنہ چک نمبر 28 تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہاؤالدین کو گرفتار کیا۔
ملزم محمد اشفاق جو کہ پولیس کی حراست میں ہے اس سے کافی مال مسروقہ برآمد کیا، دوران تفتیش ملزم نے اپنی تمام تر چوری کے انکشاف کیے اور مزید تفتیش جاری ہے جس پر تھانہ پنڈدادنخان کے ایس ایچ او ظہیر الدین بابر نے مزید ملزمان کو پکڑنے اور مال مسروقہ مزید برآمد کرنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی جو کہ بقایا ملزمان کو پکڑ کر مزید مال مسروقہ برآمد کرے گی۔
تھانہ پنڈدادنخان کے ایس ایچ او ظہیر الدین بابر اور ان کی ٹیم کو چور گینگ کو پکڑنے اور کافی مال مسروقہ برآمد کرنے پر سماجی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا۔