پنڈدادنخان میں سوتیلے بیٹوں نے فالج کی مریضہ ضعیف العمر ماں کو دھکے دے کر گھر سے نکال دیا

0 20

پنڈدادنخان: اینٹی کرپشن دفتر میں کلاس فور کا ملازم جلاد بن گیا، ناخلف سوتیلے بیٹوں نے فالج کی مریضہ ضعیف العمر ماں کو دھکے دے کر گھر سے نکال دیا، افسران کی سفارش کا اثر یا تھانہ جلالپور شریف پولیس کی بے حسی معمر خاتون دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، تھانے گئے 15 پر کال کی مگر کوئی پولیس اہلکار موقع پر نہ آیا پولیس بھی ظالموں کے ساتھ مل گئی۔ بزرگ خاتون کی دہائی

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپورشریف کے گاؤں مرادانوالی کی رہائشی معمرخاتون صاحب نور بیوہ محمد یعقوب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میرے سوتیلے نا حلف بیٹے جائیداد کی خاطر مجھ پر ظلم کرتے ہیں اور یہ اپنے باپ کے بھی نافرمان تھے اب یہ مجھ پر ظلم کرتے ہیں میں فالج کے مرض میں مبتلا ہوں۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میرا سوتیلا بیٹا محبوب لاہور اینٹی کرپشن دفتر میں کلاس فور کا ملازم ہے جو اپنے بھائی اصغر کے ساتھ مل کر میرا گھر چھیننا چاہتا ہے32سال سے اپنے خاوند کے بنائے گھر میں رہ رہی ہوں اپنے والد کی وفات کے بعد سے دونوں بھائی مجھ پر تشدد کرتے ہیں میرا سا مان اٹھا کر گھر سے باہر پھینک دیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ انصاف کی فراہمی کے لیے 15پر کال کی تھانہ جلالپور شریف بھی گئی لیکن پولیس میری دادرسی نہیں کر رہی 15 پر کال کرنے کے باوجود پولیس نہ آئی محبوب اپنے افسران سے پولیس کو فون کرواتا ہے جس وجہ سے پولیس بے بس ہوگئی ہے میرے سوتیلے بیٹے اپنے باپ کے بھی نافرمان تھے اور اب مجھے جان سے مارنا چاہتے ہیں۔

بزرگ بیوہ خاتون نے وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او جہلم مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کریں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.