پنڈدادنخان کے چھینے گئے وسائل حاصل کرنے تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔ راجہ افتخار شہزاد احمد

0 19

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کے 1985ء میں چھینے گے وسائل حاصل کرنے تک ہماری تحریک جاری رہے گی، مسائل پنڈدادنخان کے لیے اور وسائل چکوال کو دے کر پنڈدادنخان کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار شہزاد احمد نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1985ء میں جب ضلع چکوال بنایا گیا توتحصیل پنڈدادنخان کے تمام معدنی وسائل چکوال کو دے دیئے گئے جبکہ یہ معدنیات قدرتی طور پر اور عالمی اصولوں کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کا حق ہے۔

انہوں کہا کہ پنڈدادنخان 1886ء میں کمشنری اور بعد میں تاریخی ضلع رہا اور معدنیاتی اور انڈسٹریل ایریا ہے جوکہ گورنمنٹ کو سالانہ اربوں روپے ٹیکس دیتا ہے جبکہ ضلع جہلم پنڈدادنخان سے 120کلو میٹر سے بھی زیادہ دور ہے چھوٹے چھوٹے شہروں کو تو ضلع کا مقام دے دیا گیا ہے لیکن ہم سے 1985 سے لے کر اب تک غیر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پرانی پوزیشن ضلع مقام کی بحالی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، بنیادی ضروریات کا حصول اور ترقی کرنا پنڈدادنخان کے عوام کا حق ہے اور اس تحریک میں پنڈدادنخان کے عوام سیاسی پارٹیوں سے بالا تر ہوکہ اس تحریک کے بھرپور حمایتی ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.