دینہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت، مقدمہ درج

0 14

دینہ: تجاوزات کے خلاف آپریشن، اسسٹنٹ کمشنر دینہ اور سی او بلدیہ کی زیر نگرانی عوامی شکایات پر توجہ، غیر قانونی طور پر لگے اسٹالز ختم، سرکاری اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت، کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج، سخت وارننگ بھی جاری کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کی سبزی منڈی میں بااثر قبضہ مافیا بڑے عرصہ دراز سے چھایا ہوا تھا طریقہ مال بٹورنے کا یہ تھا کہ دکانداروں نے اپنی اپنی دکانوں کے سامنے ہی ٹھیے لگواکر ٹھیہ والوں سے بھاری رقم وصول کرنا معمول بنا رکھا تھا جس سے راستے بھی بند ہو چُکے تھے۔

سبزی منڈی دینہ کی رونقیں بھی تباہ و برباد ہورہی تھیں جبکہ خریداری کرنے والی عورتوں بچوں اور بوڑھوں کو شدید مشکلاتوں کا سامنا تھا، اس قبضہ گروپ نے غیر قانونی اسٹالز بنا کر پوری منڈی کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا تھا۔

اس کی شکایات عوام الناس نے اعلی آفیسران کو پہنچائی اور میڈیا نے بھی نشاندہی کی تھی جس پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ محمد قاسم گل نے ایکشن لیا اور سی او بلدیہ دینہ محمد علی ملک، فرحت جمیل ہمراہ پوری ٹیم غیر قانونی طور پر سرکاری جگہ پر بنے جعلی اسٹالز و ٹھیے ختم کروادئے گئے ہیں۔

دینہ عوامی سماجی سیاسی و مذہبی تنظیموں سمیت ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے دینہ انتظامیہ کو زبردست طریقے سے شاباش پیش کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ گزارش کی ہے کہ جس طرح منڈی میں صفایا کیا گیا ہے اُسی طرح مین بازار میں بھی صفایا ہونا چاہیے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.