پنڈدادنخان کے تھانہ للِہ پولیس نے دو موٹرسائیکل چوروں کو پکڑ لیا، موٹرسائیکلیں برآمد

پنڈدادنخان: جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، تھانہ للِہ پولیس نے دو موٹر سائیکل چور ملزمان کو گرفتا ر کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے تین عدد موٹرسائیکل برآمد کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ للِہ پولیس نے مقدمہ نمبر 102,119 بجرم 381A کی انوسٹی گیشن کرتے ہوئے دو ملزمان خرم شہزاد ولد شیر محمدقوم مصلی سکنہ سہوترہ تھانہ پنڈ دادنخان اور ہارون الرشید ولد ریاض احمد قوم مصلی سکنہ چک نمبر 7 این بی ضلع سرگودھا کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے تین عدد موٹر سائیکل ہنڈا 125، یونائیٹڈ ماڈل 2018اور روڈ پرنس ماڈل 2019 برآمد کر لیے۔