گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، دینہ کا رکشہ ڈرائیور خواجہ سراکوچونا لگا گیا، نقدی اور طلائی زیورات لے کر فرار

دینہ: گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، گھر میں رہنے اور تقریبات میں ساتھ جانے والا ڈرائیور خواجہ سرا کو چونا لگا گیا، عمر بھر کی جمع پونجی،نقدی اور طلائی زیورات لے کر رفو چکر ہو گیا، خواجہ سرا سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق عاصم عباس عرف چندا خواجہ سرا ساکن خو ثیہ محلہ تحصیل دینہ کا رہائشی ہوں، میاں انور خواجہ سرا جو میرے گرو اور بزرگ تھے بیماری کی وجہ سے میرے ساتھ ہی رہے میں ان کی خدمت کر تا رہا دیگر خواجہ سرا بھی میاں انور گرو کے پاس آتے جاتے تھے پھر ان کا انتقال ہو گیا۔
متاثرہ خواجہ سرا نے بتایا کہ میں نے اپنی زندگی کی کمائی،نقدی اور زیورات بھی اپنے گرو کے پاس جمع کئے ہو ئے تھے اور ان کہ اپنی جمع پونجی زیورات اور نقدی بھی تھی۔ ثقلین بطور رکشہ ڈرائیور ہمارے ساتھ ود ہائیاں لینے جاتا تھا اور دیر ہونے پر ہمارے ساتھ ہی رہ جاتا تھا وہ ہمارے حالات سے واقف تھا۔
متاثرہ خواجہ سرا نے بتایا کہ جب میاں انور گرو فوت ہو ئے ہم لوگ کفن دفن اور مہمانوں میں مصروف تھے کہ رکشہ ڈرائیور ثقلین نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے 8 تا 10 ٹولے طلائی زیورات اور 6 لاکھ سے زائد نقدی چوری کر کے غائب ہو گیا۔
متاثرہ خواجہ سرا نے بتایا کہ چالیسواں کے بعد زیورات نقدی جب مجھے نہ ملے تو میں نے ثقلین سے رابطہ کیا کہ زیورات اور نقدی تم نے غائب کی ہے اس نے کہا کہ میرے پاس ہے میں آپ کو دے دوں گا مگر ٹال مٹول کرتا رہا جب ہم نے زیادہ پریشر ڈالا تو نقدی زیور دینے سے انکاری ہو گیا، مختلف ذرائع سے مجھے دھمکیاں دلوا رہا ہے۔
تھانہ دینہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔