منگلا کے قریب چتر پڑی میں 20 فٹ لمبا اژدھا دیہاتیوں نے مار ڈالا

منگلا: میرپور آزاد کشمیر کے علاقے چترپڑی میں مکینوں نے 20 فٹ سے زائد لمبا انڈین راک پائتھن (اژدھا) پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق چترپڑی میں سانپ نے بکری کو مار دیا تو اہل علاقہ نے سانپ پر لاٹھیوں کی بارش کرکے مار دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند نوجوانوں نے ہلاک کیے جانے والے اژدھا کو اٹھا کر بالائی طرف جاررہے ہیں۔
اس حوالے سے متعدد سوشل میڈیا صارفین نے افسوس کا اظہار کیا کہ اژدہا زہریلا نہیں ہوتا اس لیے اسے مارنے کی ضرورت نہیں تھی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی لوگوں کو اژدھا ملے لیکن معلومات کی کمی کے باعث لوگ اژدھا کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کرنے یا وائلد لائف کو آگاہ کرنے کے بجائے خود ہی انتہائی اقدام اٹھا لیتے ہیں۔
آزاد کشمیر کے علاقے چاہی میں مقامی رہائشیوں نے 15 فٹ لمبے اژدھا کو مار ڈالا۔#ajk #Pakistan #Python pic.twitter.com/rnbrYBSjcE
— Abid Malik (@iamabidmalik) September 3, 2022
معاملہ منظرعام پرآنے کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف میرپور ڈویژن ساجد نے اژدھا کو ہلاک کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
ساجد نے کہا کہ تمام ملوث افراد کے خلاف کیس مجسٹریٹ کے پاس کی جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانپ کے حملے میں ہلاک ہونے والی بکری کے مالک کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد نے بکری مالک کے حوالے سے تبایا کہ بکری کی قیمت 50 ہزار روپے تھی۔