عوام جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرے ان کے خلاف مکمل کارروائی ہو گی۔ ڈی پی او عامر خان نیازی

دینہ: عوام جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرے، ان کے خلاف مکمل کارروائی ہو گی، قبضہ مافیہ کسی صورت نہیں چھو ڑیں گے دو ہفتوں کے اندر ضلع میں کرائم کو مکمل طور پر کنٹرول کیا ہے، جرم رک تو نہیں سکتا لیکن اس کو روکا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) عامر خان نیازی نے گزشتہ روز پو لیس تھانہ منگلا کینٹ میں لگائی گئی کھلی کچہری سے عوامی مسائل سنے اور انہیں فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ جہلم پو لیس عوام کی خدمت میں دن رات کو شاں ہے اس میں کو ئی نرمی یا کو تاہی بر داشت نہیں کی جائے گی، عوام کی خدمت کے لیے 24گھنٹے پو لیس کے دروازے کھلے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر عامر خان نیازی نے کہا کہ کئی لوگ ڈی پی او آفس ٹرانسپو رٹ اور کئی ڈر کی وجہ سے نہیں پہنچ پاتے ہم ان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات کو شاں ہیں ہماری کو شش ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں، دو ہفتوں میں ضلع جہلم میں کرائم کو مکمل طور پر کنٹرول کیا ہے، 25 کے قریب سرچ آپریشن کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام اور پو لیس مل کر ہی جرائم کو ختم کر سکتی ہے قبضہ مافیہ کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، تمام ایس ایچ اوز کو بھی بتا دیا ہے کہ اس پر کو ئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، اس میں خانہ پوری نہیں مکمل انصاف ہو گا۔