محکمہ تعلیم کا ضلع جہلم کے سرکاری اور نجی سکولز کھولنے کا اعلان

0 19

دینہ: یکم اگست سے ضلع جہلم سمیت صوبہ بھر کے سرکاری و نجی سکولز کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت صوبہ بھر میں یکم اگست سے سرکاری ونجی سکولز کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے، رواں سال گرمی کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، نیاء تعلیمی سال بھی یکم اگست سے شروع ہوگا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا 31 جولائی تک تمام بچوں کو کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، بچوں کا سہ ماہی امتحان دسمبر میں لیا جائے گا، سالانہ امتحانات مارچ میں منعقد ہوں گے، نتائج کا اعلان 31 مارچ کو ہی کیا جائے گا۔ آئندہ سال نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔

بیشتر پرائیوٹ سکولز نے تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا اعلان کررکھا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.