ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔ مطلوب مہدی، حاجی ناصر للِہ

0 16

پنڈدادنخان: مہنگائی سابقہ حکومت کا تحفہ ہے، معاشی بحران سے ملک دیوالیہ ہو رہو تھا، ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان اور ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ نے میونسپل کمیٹی لان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔ 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کا خوشاب آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا جس کے لیے تحصیل پنڈدادنخان سے 200 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ دن 4 بجے للِہ سے روانہ ہو گا۔

کارنر میٹنگ میںلیگی رہنماؤں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.