تھانہ جلالپور شریف میں ٹاؤٹ مافیاء کا راج، ہر کام کا ریٹ مقرر، شہری تھانہ جانے سے گھبرانے لگے

0 24

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف میں ٹاؤٹ مافیاء کا راج، ہر کام کیلئے ریٹ مقرر، عام سائل تھانہ میں انصاف کیلئے آتے ہوئے گھبرانے لگے۔ اعلیٰ افسران آئی جی پنجاب ،آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف میں ٹاؤٹ مافیاء کا راج ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ٹاؤ ٹ مافیاء گاہکوں کو گھیر کر تھانہ جلالپور شریف سے ہر جائز و ناجائز کام سر عام پیسے لے کر کرواتے ہیں جس کی وجہ سے عام اور شریف شہری تھانہ جانے سے کتراتے اور ڈرتے ہیں کہ کہیں ان سفید پوش ٹاؤ ٹ مافیاء کے ہاتھوں رشوت دیے بغیر ذلیل و رسوا نہ ہو جائیں کیونکہ ہر کام کیلئے رشوت کے ریٹ علیحدہ ہیں ۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تھانہ جلالپور شریف کی حدود میں شراب، چرس اور قحبہ خانوں کے دھندے عروج پر ہیں کیونکہ ان قحبہ خانوں کی نائیکاؤں نے اپنے گینگ بنا رکھے ہیں جس سے وہ شریف اور عزت دار لوگوں کو جھوٹی درخواستوں کے ذریعے لوٹتی ہیں۔

عید سے پہلے پپلی گاؤ ں کی بدنام زمانہ نے پنن وال کے شہری کے خلاف جھوٹی درخواست دی تھی جبکہ دوسری طرف بغیر کرایہ داری اندراج سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ تھانہ جلالپور شریف میں رہائش پذیر ہیں جس کی وجہ سے آئے روز چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کی ورداتیں رونما ہوتی ہیں۔

سیاسی و سماجی حلقوں نے محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران آئی جی پنجاب ،آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او جہلم سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.