قوم لوط کے پیروکار نے ایک ذہنی و جسمانی معذور لڑکے کوجنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: قوم لوط کے پیروکار اللہ کے عذاب کو بھلا بیٹھے، ایک ذہنی و جسمانی معذو ر کوجنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ بگڑے رئیس زادوں نے ذہنی معذور کی بھی نا بخشا، علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر پولیس نے جنسی بلوں کو گرفتار کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف کے رہائشی محمد جعفر ولد محمد عابد نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرا بیٹا محمد شاہ زیب بعمر 14/15 سال گھر سے محلہ کے کریانہ شاپ پر سودا سلف لینے گیا ، کافی دیر گزر جانے کے بعد واپس نہ آیا تو میں نے اپنے بیٹے کی تلاش شروع کر دی۔
محمد جعفر نے بتایا کہ جب میں محلہ بوہڑ وگھ روڈ پر کھڑے افراد سے اپنے بیٹے کی بابت دریافت کیا تو لوگوں نے بتایا کہ تمہارے بیٹے شاہ زیب کو مسمیان خرم شہزاد، محمد اسد، پسران محمد عارف،حسن ولد سلیم پرویز، محمد زاہدولد محمد شبیراپنے ساتھ لے جارہے تھے جس کے بعد سائل ہمراہ محمد حمزہ ولد محمد رفیق، محمد اسحاق ولد محمد رزاق و دیگر محلے داروں کے ساتھ مسمی خرم شہزاد کی حویلی کی طرف گئے تو مسمیان خرم شہزاد ، محمد اسدپسران محمد عارف حسن ولد سلیم پرویز حویلی کی دیوار پر بیٹھے ہوئے تھے۔
محمد جعفر نے بتایا کہ سائل نے اپنے بیٹے کی بابت دریافت کیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہارکیا، تاہم میں نے حویلی کے اندر کھڑے ہوکر اپنے بیٹے شاہ زیب کو آوازیں دینا شروع کر دیں، تو سائل کے بیٹے شاہ زیب کی آواز قریبی کمرے سے آئی جس کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا،جس کی اطلاع مقامی پولیس کو دی جب تالا توڑ کر اندر دیکھا تو میرے بیٹے کی شلوار اتری ہوئی تھی اور محمد زاہد ولد محمد شبیر بھی موجود تھا۔
محمد جعفر نے بتایا کہ موقع پر موجود محمد زاہد ، خرم شہزاد، محمد اسد ، حسن بھاگ گئے، بیٹے نے مجھے بتلایاکہ چاروں مجھے لیکر حویلی میں آئے تھے ، محمد زاہد نے میرے ساتھ بد فعلی کی ہے اگر آپ بروقت نہ آتے تو باری باری سب نے بداخلاقی کر نی تھی۔
محمد جعفر نے بتایا کہ بگڑے رئیس زادوں نے میرے زہنی معذور بیٹے کو بے لبا س کرکے بد فعلی کی ہے جس پر تھانہ جلالپور شریف کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر سید حسن رضا نے زیر ِ دفعہ 367 A ت پ ،376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔