سالٹ مائن کھیوڑہ کا عارضی ملازم سیکورٹی انچارج سیاحوں کے لیے وبال جان بن گیا

0 14

پنڈدادنخان: سالٹ مائن کھیوڑہ کا عارضی ملازم سیکورٹی انچارج مقامی افراد و سیاحوں کے لیے وبال جان بن گیا، سکیورٹی کے نام پر مقامی افراد ے ساتھ ساتھ شہریوں کو تنگ کرنے لگا کان کنوں کی بڑی تعداد سالٹ مائن کے قریب کئی دہائیوں سے رہائش پذیر ہے، انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال سیاحوں کی آمد میں نمایاں کمی، موصوف مقامی افراد کی تذلیل کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی مینجمنٹ کے غیر موثر اقدامات سے شہری اور سیاح متاثر ہونے لگے ،مائن انتظامیہ کی جانب سے عارضی ملازم جو کہ بطور سکیورٹی انچارج کان نمک کھیوڑہ کی سیرپر آنے والے سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کے لیے بھی وبال جان بن چکا ہے۔

موصوف کا عوام سے ہتک آمیز رویہ سے پیش آنا معمول بنا لیا، سکیورٹی انچارج کے غیر مناسب رویہ کے باعث سیاح سالٹ مائن کا وزٹ کیے بغیر واپس لوٹنے لگے جبکہ سالٹ مائن کے قریب عرصہ دراز سے مقیم کان کنوں کی بڑی تعداد بھی سکیورٹی انچارج کے رویہ پر برہم ہیں ذرائع کے مطابق یہ ہی وجہ ہے کہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال سیاحوں کی آمد میں نمایاں کمی آئی ہے جس کے باعث ادارے کو مزید نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے سکیورٹی کے فرائض مقامی اور ذمہ دار ملازمین کے حوالہ کیئے جائیں جو کہ مقامی افراد سے واقف ہوں اور سالٹ مائن کھیوڑہ کے معاملات کو باخوبی سمجھتے ہوں تاکہ ادارے کی بہتری ہو شہریوں نے پراجیکٹ منیجر پی ایم ڈی سی کھیوڑہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ غیر سنجیدہ افراد اہم فرائض سے فی الفور ہٹایا جائے اور معاملات کو حل کیا جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ سکیورٹی انچارج مرد وخواتین کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتا ہے اگر سیکورٹی انچارج کو تبدیل نہ کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس سے شہر امن و امان خراب ہونے کا خدشہ ہے جس کی تمام تر ذمہ داری پی ایم ڈی سی انتظامیہ پر ہوگی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.