مسلم لیگ (ن) ضمنی الیکشن سے مکمل آؤٹ ہوجائے گی، فواد چوہدری

0 20

دینہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ضمنی الیکشن سے مکمل آؤٹ ہوجائے گی۔ تحریک انصاف 16 سے 18 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح ن لیگ حکومت کر رہی ہے اس کے طرز عمل سے لوگوں کو نفرت ہوگئی ہے، اب ن لیگ کا کوئی ووٹ بینک نہیں وہ الیکشن سے مکمل آؤٹ ہوجائے گی۔ ضمنی انتخابات میں تمام باتوں کے باوجود ان کی دال نہیں گل رہی۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف 16 سے 18 سیٹیں جیتے گی۔ ن لیگ نے الیکشن کمیشن کو استعمال کیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ سیاسی مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عمران ریاض کیس میں حکومت کو سبکی اٹھانی پڑی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.