دینہ میں دو موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی

0 24

دینہ میں منگلا روڈ پر دو موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی، زخمی اور میت کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شام کو منگلا روڈ پر النور پلازہ کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے پختون فیملی کے ایک شخص کو قتل اور ایک شخص کو شدید زخمی کر دیا۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، میت اور شدید زخمی کو سول ہسپتال جہلم منتقل کردیا گیا، شدید زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.