کھیوڑہ شہر میں بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں پیسوں سے خالی، عوام بینکوں سے پیسے نکالنے سے قاصر

0 18

کھیوڑہ شہر میں بینکوں کی اے ٹی ایم مشینیں پیسوں سے خالی، عوام بینکوں سے پیسے نکالنے سے قاصر، اے ٹی ایم کارڈ ہولڈر ذلیل ہو خوار ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں حبیب بینک اور نیشنل بینک کی اے ٹی ایم مشینوں میں رقم ختم ہو گئی، اے ٹی ایم کارڈ ہولڈر ذلیل و خوار ہونے لگے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قربانی کے لیے جانور خریدنے کے لیے مویشی منڈی میں جارہے تھے اور اے ٹی ایم کارڈ سے رقم نکالنے کے لئے اے ٹی ایم مشینوں میں گئے تو وہاں رقم موجود نہیں ہے۔ کھیوڑہ شہر میں دو ہی اے ٹی ایم مشینیں ہیں اور دونوں ہی پیسوں سے خالی ہیں، کھیوڑہ شہر کی عوام نے پنڈدادنخان شہر کا رخ کیا تو پنڈدادنخان شہر کی اے ٹی ایم مشینوں پر رش پایا۔

کھیوڑہ شہر کی عوام نے انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اے ٹی ایم مشینوں میں رقم ڈالی جائے تاکہ ہم عید کی خریداری کر سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.