احسن اقبال 8 جولائی کوجہلم کا دورہ کریں گے، ڈیول کیرج وے منصوبے میں اہم پیش رفت کا امکان

0 9

پنڈدادنخان: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال 8 جولائی کو جہلم کا دورہ کریں گے، احسن اقبال دورہ کے دوران لِلہ جہلم ڈ یول کیرج وے منصوبے کی سائٹ کا وزٹ کریں گے، فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

تفصیلات کے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بروز جمعہ 8 جولائی کو جہلم کا دورہ کریں گے اور اپنے دورہ جہلم کے دوران وفاقی وزیر للِہ جہلم ڈیلول کیرج وے منصوبے کی سائٹ کا وزٹ کریں گے۔

توقع ہے کہ وفاقی وزیر کے دورہ کے دوران للِہ جہلم ڈیلول کیرج وے منصوبے کے فنڈز کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوگی۔

سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تحصیل پنڈدادنخان کے میگا پراجیکٹس کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.