دینہ کی مویشی منڈی میں متعدد جانور میں لمپی سکن بیماری کا شکار، انتظامیہ خاموش

0 17

دینہ میں انتظامیہ کی غفلت اور لاپر واہی کی وجہ سے مویشی منڈی میں لمپی سکن بیماری کے جانور پائے گئے، ضلع بندی کے باوجود باہر سے بیمار جانور دینہ شہر میں کیسے پہنچے، انتظامیہ خاموش، عوام اور جانور مالکان بھی پریشان، بیمار جانوروں کوبروقت نہ روکا گیا تو مزید بیماری پھیل سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے مویشی منڈیوں کے تمام تر انتظامات ناکارہ ثابت ہوئے، ضلع بندی کے باوجود دینہ مویشی منڈی میں لمپی سکن بیماری کے جانور پائے گئے، جن کو آسانی کے ساتھ فروخت کیا جا رہا ہے ان بیمار جانوروں کے باعث مزید جانوروں کی زندگی بھی خطرے میں پڑگئی۔

دینہ کے علاقہ شیخوپور کے مقام پر قائم مویشی منڈی میں لمپی سکن کی بیماری میں مبتلا جانوروں کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے، متعدد بار شکایت کے باوجود انتظامیہ خاموش اور جانور خریدنے کے لیے آنے والے شہری پریشان ہیں۔

عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم اور دیگر اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیں اور لمپی سکن بیماری میں مبتلا جانوروں کی فروخت کو فی الفور روکا جائے تاکہ دینہ کے مویشی مالکان اور عوام اس بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.