دوکاندار تجاوزات ختم کریں اور لو گوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ شاہد بشیر

0 15

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ شاہد بشیر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ کا مین بازار کا دورہ ، دوکاندار حضرات غیر قانونی تجاوزات ختم کریں اور عید کی خریداری کے لیے آنے والے لو گوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، اس میں کسی قسم کی کو ئی نرمی یا کو تاہی بر داشت نہیں کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ شاہد بشیر کی گفتگو

گزشتہ روز عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ شاہد بشیر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ ملک علی محمد نے مین بازار کا دورہ کیا ، دورے کے دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ تاجر حضرات کو چاہیے کہ عوام کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور غیر قانو نی تجاوزات کو ختم کر یں اور بازار سے گزرنے والے راستوں کو وسیع کریں ، اس میں کسی کے ساتھ کو ئی نرمی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دوکان دار حضرات بازار خریداری کے لیے آنے والوں کے ساتھ آسانیاں پیدا کریں تاکہ خواتین اور بوڑھے بچوں کو عید کی خریداری میں مشکلات پیدا نہ ہوں ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.