للِہ پوسٹ آفس کے باہر بزرگ پنشنرز بے ہوش، خاتون سمیت دیگر 3 افراد کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

پنڈدادنخان: یونین کونسل للِہ میں پوسٹ آفس پنشنرز گرمی سے نڈھال، للِہ پوسٹ آفس کے باہر بزرگ پنشنرز بے ہوش، خاتون سمیت دیگر 3 افراد کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پنڈدادنخان کی یونین کونسل للِہ کے پوسٹ آفس میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر سائے کا انتظام ہے نہ کھلی جگہ کا اور نہ ہی پانی میسر ہے، چھوٹی سی کرائے کی جگہ پر قائم پوسٹ آفس کی تنگ و تاریک گلی کے اندر سینکڑوں کی تعداد میں روزانہ بزرگ اور خواتین پنشنرز کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔
شدید گرمی کے اندر کھلے آسمان تلے دھوپ میں کھڑے ہوئے افراد گرمی کی شدت برداشت نہ کر سکے اور یکے بعد دیگرے گرنے لگے اور ایک خاتون سمیت متعدد افراد کی حبس و گرمی کے باعث طبیعت خراب ہو گئی اور بے ہوش ہو گئے جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کر دیا۔
اس حوالے سے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈاک خانے کو کسی وسیع جگہ منتقل اور بزرگوں کے بیٹھنے کا انتظام بھی کیا جائے۔