مویشی منڈیوں میں کسی صورت بیمار جانور کو منڈی میں نہ لایا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر دینہ شاہد بشیر

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ شاہد بشیر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ محمد علی کا شیخو پور دینہ مویشی منڈی کا دورہ ، تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا ، خریداروں کے بیٹھنے اور صاف پانی کی سہولت میسر کی گئی اور بیمار جانوروں کو کسی صورت منڈی میں نہ لانے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ شاہد بشیر اور چیف آفیسر میو نسپل کمیٹی دینہ محمد علی ملک کا دینہ کے قریب واقع شیخو پور میں قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا اور وہاں پر کیے گئے تمام تر انتظاما ت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ شاہد بشیر نے رضوان سیٹھی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لیے تما م تر انتظامات کیت گئے ہیں لو گوں کے بیٹھنے کے لیے جگہ اور صاف پانی کی بھی سہولت میسر کی گئی ہے ، اس سلسلے میں مویشی مالکان کو بھی سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ کسی صورت بیمار جانور کو منڈی میں نہ لایا جائے اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔