لوگ بھوک برداشت کر لیں گے لیکن غلامی نہیں۔ فواد چوہدری

0 20

دینہ: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سابق وزیراطلاعات رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا، لوگ بھوک برداشت کر لیں گے لیکن غلامی نہیں۔

سابق وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا۔ لوگ بھوک بھی برداشت کر لیتے ہیں، لیکن غلامی قبول نہیں کرتے۔ پاکستان کو غیرت مند لوگ چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دینا پاکستان کی ضرورت ہے۔ سب کو عمران خان کا ساتھ دینا ہے۔ بینر اور پوسٹر اتارنے والوں کو کہتا ہوں کہ عمران خان کو لوگوں کے دلوں سے کیسے اتارو گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے وزیر دفاع کا نفسیاتی علاج کروائیں، وہ کہہ رہا ہے امریکا نے ہمیں ڈریپیں لگائی ہوئی ہیں، انہوں نے ہمیں نہیں آپ کو ڈریپیں لگائی ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.