پنڈدادنخان کے علاقہ آدووال میں ڈکیتی، ڈاکو طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

پنڈدادنخان کے علاقہ آدووال میں ڈکیتی، ڈاکو طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار، پولیس ناکہ بندی تک محدود رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ آدووال میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جہاں مسلح ڈاکو کھاد کے ڈیلر ریاض کے گھر داخل ہوئے اور فیملی کو یرغمال بنایا اور تشدد کا نشانہ بنا کر ریاض کو شدید زخمی کردیا، مسلح ڈاکو دس لاکھ نقدی اور لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔
یاد رہے کہ چار روز قبل ہرن ہور کے قریب سیمنٹ کے ڈیلر ظہیر گوندل سے ڈاکو 1 کروڑ 24 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر عوام شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔