کشمیر پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل بہت جلد شروع ہوگا۔ راشد لطیف

0 11

پنڈدادنخان: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کشمیر پریمیئر لیگ راشدلطیف نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل بہت جلد شروع ہوگا، ملکی اور غیر ملکی پاکستانی و کشمیری کرکٹرز اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این او سی جاری کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں رجسٹریشن کے عمل کے بعد کے پی ایل کی ڈرافٹنگ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے فینز بھی انتظار کریں، کھیلو آزادی سے اس سلوگن کے تحت ہی دوسرے سیزن کا آغاز ہوگا، کے پی ایل کے دوسرے سیزن میں بہت دلچسپ اور سنسنی خیز میچز ہوں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.