چوہدری فرخ الطاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین منتخب

دینہ: رکن قو می اسمبلی چو ہدری فرخ الطاف قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئر مین منتخب ہو گئے ، نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ رائے سے جہلم سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی چو ہدری فرخ الطاف کو ڈیفنس کمیٹی کا چیئر مین منتخب کر لیا گیا۔
چو ہدری فرخ الطاف کے منتخب ہو نے بعد نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ، ان کے منتخب ہو نے سے علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔